متعلقہ

خوارج اپنے تنگ نظریات مسلط کرنے کیلئے دہشت پھیلا رہے ہیں، گورنر سندھ – پاک لائیو ٹی وی



خوارج اپنے تنگ نظریات مسلط کرنے کیلئے دہشت پھیلا رہے ہیں، گورنر سندھ

گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ خوارج اپنے تنگ نظریات مسلط کرنے کیلئے دہشت پھیلا رہے ہیں۔

 گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے بنوں مالی خیل میں دہشت گرد حملےکی شدید مذمت کی، شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبرِجمیل کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم پر قرض ہیں، رائیگاں نہیں جانے دیں گے، خوارج اپنے تنگ نظریات مسلط کرنے کیلئے دہشت پھیلا رہے ہیں۔

 گورنر سندھ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ان مٹھی بھر عناصر کا ہر صورت خاتمہ کریں گی، بیرونی اشاروں پر ناچنے والے عناصر جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائیں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں: بنوں میں خارجیوں کا چیک پوسٹ پر حملہ؛ 6 دہشتگرد ہلاک جبکہ 12 جوان شہید