متعلقہ

جیٹھالال نے ‘تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ چھوڑ دیا؟ – پاک لائیو ٹی وی



جیٹھالال نے ‘تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ چھوڑ دیا؟

کامیڈی ڈرامہ “تارک مہتا کا الٹا چشمہ” میں جیٹھالال کا کردار ادا کرنے والے سینئر اداکار دلیپ جوشی نے شو چھوڑنے سے متعلق خبروں پر وضاحت دے دی۔

کامیڈی ڈرامہ “تارک مہتا کا الٹا چشمہ” میں جیٹھالال کا کردار ادا کرنے والے سینئر اداکار دلیپ جوشی نے شو چھوڑنے سے متعلق خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ “یہ کہانیاں بالکل جھوٹ ہیں، اور یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ لوگ اس قسم کی باتیں کرتے ہیں۔ یہ شو نہ صرف میرے لیے بلکہ لاکھوں شائقین کے لیے بھی خاص ہے، اور ایسی افواہیں ہمیں اور ہمارے ناظرین کو دکھی کرتی ہیں۔”

دلیپ جوشی نے کہا کہ “ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہمیں بار بار وضاحت دینی پڑتی ہے کہ یہ افواہیں جھوٹی ہیں۔ یہ واقعی تھکا دینے والا اور پریشان کن ہے، شو کی کامیابی سے حسد کرنے والے لوگ شاید ان تنازعات کو ہوا دے رہے ہیں۔ “

اداکار نے کہا کہ “شو کو خیرباد کہنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ہم سب مل کر اس شو کو بہترین بنانے کی کوشش کرتے ہیں، اور ہمارا فوکس خوشیوں پر ہے، جو یہ شو شائقین کو دیتا ہے۔”