متعلقہ

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ٹور منسوخ کرنے پر پی سی بی کا ردعمل – پاک لائیو ٹی وی


آئی سی سی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹور کو منسوخ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنا ردعمل دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول اور ٹور کا روٹ آئی سی سی کا منظور کردہ ہے، ٹرافی ٹور کا روٹ اور شیڈول آئی سی سی کے مشورے اور مرضی سے فائنل ہوا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی روٹ اور شیڈول فائنل کرنے کے بعد کیسے منسوخ کر سکتا ہے؟۔

ماضی میں شیڈول اور ٹرافی ٹور کا روٹ فائنل ہونے کے بعد تبدیل نہیں کیا گیا۔

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان آنے سے انکار کے بعد ٹرافی ٹور پر کیسے اعتراض کر سکتا ہے؟۔

جو ملک پاکستان آنے سے انکاری ہو اس کا اعتراض کیسے جائز ہے؟

واضح رہے کہ پاکستان میں ٹرافی ٹور کا شیڈول 16 سے 24 نومبر تک کا ہے، روٹ میں اسلام آباد، ہنزہ، گلگت، مری اور مظفرآباد شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کا ٹرافی ٹور میں آزاد کشمیر کو شامل کرنے پر اعتراض ناجائز ہے، بھارت 2023 کی ورلڈ کپ ٹرافی لداخ کے متنازع علاقے کیسے لے گیا تھا؟