متعلقہ

پنجاب میں مصنوعی بارش کیلیے مقامی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ – پاک لائیو ٹی وی



مصنوعی بارش کا تجربہ راولپنڈی میں کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں ماہرین نے مقامی ٹیکنالوجی کی مدد سے مصنوعی بارش کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ٹیکنالوجی کےمیدان میں پنجاب کے ماہرین نے ایک بار پھر دیگر صوبوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے جہلم اور گوجر خان میں ’کلاؤڈ سیڈنگ‘ کا طریقہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے بھی جہلم اور گوجر خان میں’کلاؤڈسیڈنگ’ کے نتیجے میں ہونے والی بارش کی تصدیق کر دی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دوپہر 2 بجے کلاؤڈ سیڈنگ کی گئی تھی جس سے بارش ہوئی جبکہ لاہور میں بھی بارش کا قومی امکان ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مصنوعی بارش سے اسموگ میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز مصنوعی بارش کے کامیاب تجربے پر تمام متعلقہ اداروں سمیت سائنسی ماہرین کو شاباش اور مبارکباد دی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب نے آج ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، پوری قوم آپ پر فخر کرتی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ مصنوعی بارش کی صورت میں آج اچھی خبرآئی ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ گزشتہ برس یواےای کے تعاون سے مصنوعی بارش برسانے کا تجربہ کیا گیا تھا، اس بار اپنی مہارت اور ٹیکنالوجی سے کامیاب تجربہ کیا۔