اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔
اوگرا نے ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی ایل کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
ایس ایس جی سی نے آر ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو کی قیمت میں عشاریہ 3 چار ڈالر اضافہ کیا ہے۔
ایس ایس جی سی نے نومبر کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 12.46 ڈالر سے بڑھا کر 12.80 ڈالر کردی ہے۔
اوگرا کے مطابق ایس این جی پی ایل کی قیمت میں فی ایم ایم بی ٹی یو عشاریہ 3 دو ڈالر اضافہ، قیمت 12.93 ڈالر سے بڑھا کر 13.26 ڈالرز مقرر کردی گئی۔
اوگرا کا کہنا ہے کہ آر ایل این جی کی قیمت میں اضافہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے باعث کیا گیا ہے۔