معروف بھارتی اداکارہ رشامی ڈیسائی نے کہا ہے کہ کاسٹنگ کاؤچ یا فلم کے بڑوں کی جانب سے ناجائز مطالبات ایک حقیقت ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں بھارتی اداکارہ رشامی ڈیسائی نے بتایا کہ جب وہ 16 برس کی تھیں تو کسی نے انہیں آڈیشن کے دوران بےہوش کرنے کی کوشش کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ جس شخص نے انپیں بے ہوش کر کے غیر اخلاقی حرکت کرنے کی کوشش کی تھی اس کو ان کی والدہ نے سبق سکھانے کیلئے تھپڑ رسید کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ بالا واقعے کے دوران جب میں نے خود کو مشکل میں دیکھا تو میں باہر آگئی، گھر آکر اپنی والدہ کو صورتحال سے آگاہ کیا، جس کے بعد اگلے روز میں اسی شخص کے پاس اپنی والدہ کے ساتھ گئی، جہاں میری والدہ نے اسے تھپڑ رسید کیا۔
رشامی ڈیسائی نے کہا کہ کاسٹنگ کاؤچ یا فلم کے بڑوں کی جانب سے ناجائز مطالبات ایک حقیقت ہے، لیکن ہر انڈسٹری میں اچھے اور برے لوگ ہوتے ہیں۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں خوش نصیب ہوں کہ بعد میں مجھے بہت اچھے لوگ ملے، خدا مجھ پر مہربان تھا کہ ایسے لوگوں کے ساتھ میرا کام کا شاندار تجربہ رہا۔