متعلقہ

ٹرمپ نے امریکی فوج کے اعلیٰ افسران کی برطرفیوں کیلئے فہرست تیاری کرلی – پاک لائیو ٹی وی



ٹرمپ نے امریکی فوج کے اعلیٰ افسران کی برطرفیوں کیلئے فہرست تیاری کرلی

واشنگٹن: ٹرمپ کی ٹیم نے امریکی فوج کے اعلیٰ افسران کی برطرفیوں کیلئے فہرست کی تیاری شروع کر دی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق منصوبے میں ممکنہ طور پر جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کو برطرف کرنا بھی شامل ہے، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میں پینٹاگون کے اعلیٰ ترین افسران شامل ہیں۔

خبرایجنسی نے بتایا کہ آرمی، نیوی، میرینز، ائرفورس، نیشنل گارڈ اور اسپیس فورس کے سربراہان بھی فہرست میں شامل ہیں، جبکہ سابق جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی کے تقرر کردہ افسران کو بھی فارغ کیا جائے گا۔

خبرایجنسی کے مطابق ان منصوبوں کا انکشاف وزیردفاع پیٹ ہیگتھ کے انتخاب کے ایک دن بعد سامنے آیا، امریکی حکام نےعالمی انتشارکے وقت فوج میں بڑے پیمانے پر ردوبدل پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے، جبکہ ٹرمپ مہم نے فوری طور پر تبصرہ کی درخواست کاجواب نہیں دیا۔