وفاقی وزارت مذہبی امور نے وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر کل جمعہ کے روز نماز استسقاء کے اہتمام کا سرکلر جاری کر دیا۔
سرکلر کے مطابق جمعہ 15 نومبر کو وفاقی اور صوبائی سطح پر نماز استسقاء کا اہتمام کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
چاروں صوبوں، گلگت، آزاد کشمیر کے سیکرٹری اوقاف کو عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ خشک سالی سے ملک بھر میں صحت اور سموگ کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، مساجد کے پیش امام اور عوام مسنون صلاۃ الاستسقاء کا لازمی اہتمام کریں۔
مراسلے کے متن کے مطابق عوام الناس اللہ رب العزت سے خصوصی مغفرت طلب کرتے ہوئے باران رحمت کی دعا کریں۔