سونے کی قیمت میں بڑی کمی – پاک لائیو ٹی وی


سونے کی قیمت میں بڑی کمی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 5500 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 5500 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 66 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4716 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 28 ہزار 395 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 5500 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 66 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4716 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 28 ہزار 395 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 55 ڈالرز کی بڑی کمی سے 2552 فی اونس کی سطح تک آگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3250 روپے پر مستحکم رہی۔


Exit mobile version