متعلقہ

لندن میں خواجہ آصف کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ – پاک لائیو ٹی وی



لندن میں خواجہ آصف کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ

لندن میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے۔

لندن میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ نامعلوم شخص نے دشنام طرازی کی، نامعلوم شخص نے چاقو حملے کی دھمکی بھی دی جب کہ یہ واقعہ چند روز قبل مغربی لندن کے اسٹیشن پر پیش آیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل لندن میں 29 اکتوبر کو سابق جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر کچھ افراد نے حملہ کردیا تھا۔

حکومت نے قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملے میں ملوث 23 پاکستانیوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) میں شامل کر لیے ہیں جن میں لندن مظاہروں سے شہرت پانے والے شایان علی اور پی ٹی آئی رہنما ملائکہ بخاری کا نام بھی شامل ہے۔

23 افراد کے علاوہ 153 مزید افراد کے نام بھی پی سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں تاہم ان 23 افراد کے پاسپورٹ معطل کردیے گئے ہیں جب کہ تمام افراد کی حوالگی کے لیے برطانوی حکام کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔