اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے منصوبہ بندی ضروری ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2017 میں لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوا، 2018 میں ملکی معیشت تیزی سے ترقی کررہی تھی۔
احسن اقبال نے کہا کہ 2013 سے 2018 تک ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی گئی، 2018 کے بعد ترقیاتی بجٹ میں تیزی سے کمی ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے منصوبہ بندی ضروری ہے جب کہ پی ٹی آئی کے دور میں ترقی کا پہیہ روکا گیا، ملکی استحکام امن سےمشروط ہے۔
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ معاشی استحکام سے ہی ملک ترقی کرسکتا ہے، پالیسیوں کے تسلسل کے بغیر ترقی ممکن نہیں، اسٹاک مارکیٹ ملک کی بلند ترین سطح پر ہے۔