کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج نجی دورہ مکمل کرکے وطن پہنچ رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نجی غیر ملکی دورہ مکمل کرکے کراچی پہنچیں گے، بلاول بھٹو نے دبئی میں بختاور بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے بیرون ملک دورے میں دوستوں کے ساتھ وقت گزارا، بلاول بھٹو واپس پہنچ کر سیاسی سرگرمیوں کا ازسرنو آغاز کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو کی کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزرا سے ملاقاتیں ہوں گی جب کہ ان کی زیر قیادت پارٹی کا مشاورتی اجلاس بھی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سے پارٹی کی آئینی معاملات بارے کمیٹی کی ملاقات کا امکان ہے، اجلاس میں ملک میں اہم قانون سازی اور طریقہ کار پر بات ہوگی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پی پی ارکان اہم قانون سازی پر اعتماد میں نہ لینے پر برہم ہیں، ارکان کی جانب سے پارٹی قیادت پر تنقید بھی کی گئی لیکن پارٹی قیادت کی جانب سے رہنماؤں کو کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رویے پر بھی بات چیت ہوگی، پارٹی میں کام نہ ہونے پر چئیرمین بلاول بھٹو زرداری پر تنقید میں اضافہ ہو رہا ہے۔