متعلقہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مندی – پاک لائیو ٹی وی


پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مندی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں 300 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 93 ہزار 309 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 356 پوائنٹس اضافے کیساتھ 93 ہزار 648 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔